25 دسمبر 2012 - 20:30

بحرین کی انسانی حقوق مرکز کے ایک رہنما عبدالالہ الماحوزی نے کہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ابنا: انہوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت ایک ڈکٹیٹر حکومت ہے اور اس نے مختلف طرح سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو خلیج فارس کے عرب ممالک میں شہری حقوق کی صورت حال کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا کوئي حق نہیں ہے۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خلیج فارس تعاون کونسل میں شامل بیشتر ممالک  آمرانہ اور غیر جمہوری حکومت کے حامل ہیں کہا کہ ملت بحرین کو سیاسی، اقتصادی اور حقوق کے لحاظ سے بحران کا سامنا ہے اور حکومت بحرین خلیج فارس کے عرب ممالک کے شہریوں کے سیاسی، اقتصادی اور حقوق سے متعلق مقام  اور حیثیت کی تقویت کے بارے میں اجلاس کی میزبانی کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

.......

/169